wew Eats ، بیگم پیٹ، ایک ہی چھت کے نیچے لذیذذائقہ دار غذائیں دستیاب

   

حیدرآباد۔/19 اپریل، ( سیاست نیوز) رمضان المبارک کے موقع پر wew Eats کی جانب سے بیگم پیٹ میں بہترین غذائی خدمات فراہم کی جارہی ہیں جہاں ایک ہی چھت کے تلے بیگم پیٹ میں لذیذ ذائقہ دار غذاؤں کو عوام کیلئے دستیاب رکھا گیا ہے۔واو ایسٹ کے آپریشن ہیڈ فیضان اور منیجر محمد اشراف نے بتایا کہ واو ایسٹ کا یہ منفرد آوٹ لیٹ بیگم پیٹ میں اپنی خدمات انجام دے رہاہے، جہاں ایک ہی چھت کے نیچے لذیذ ذائقہ دار چکن ، سنیاکس، چائنیز اور مومو اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ رمضان المبارک میں ذائقہ اور ذوق کے لحاظ سے ہمہ اقسام کی غذائی اشیاء کو منفرد انداز میں پیش کیا جارہا ہے جو کافی مقبول ہورہی ہیں۔ چکن نوڈلس، ہاٹ گارلیک ساؤز، شیزوان ساوز چکن، بیمنگ ساوز پیش کی جارہی ہیں۔ معروف تلگو اسٹار محمد علی نے اس آوٹ لیٹ کا افتتاح کیا۔
کیر ہاسپٹل ، ہائی ٹیک سٹی پر گھٹنے کی تبدیلی کیلئے روبوٹیک ٹکنالوجی کا آغاز
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : کیر ہاسپٹلس ، ہائی ٹیک سٹی ، حیدرآباد نے گھٹنے کی تبدیلی کے سلسلے میں عصری روبوٹیک اعانتی حل کے استعمال کا اعلان کیا ہے ۔ VELYS ایک اعلیٰ و عصری روبوٹیک اسٹیڈسسٹم ہے جس میں DePuy سنتھیس کے ذریعہ گھٹنے کی تبدیلی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ چنانچہ اس ٹکنالوجی کے ذریعہ کسی بھی جوڑ کی تبدیلی کی پیچیدگی اور بے اعتدالی اب کوئی معنی نہیں ہے ۔ اس سے مریض کو روزمرہ کی سرگرمیوں ، مشغلوں اور ورزشوں کی انجام دہی میں مدد ملتی ہے ۔۔