جانور کے ساتھ انسان کی حیوانیت پر پوری انسانیت شرمسار، حاملہ بکری کے ساتھ ایک جوان نے کیا ریپ

   

پٹنہ۔بہار میں انسانیت کے ساتھ حیوانیت کو شرمسار کردینے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ پٹنہ کے پرسا بازار تھانہ حلقہ میں پیش آیا ، جہاں ایک نوجوان نے گھنونی حرکت کو انجام دیتے ہوئے بکری کے ساتھ ریپ کیا۔ ملزم کے ذریعہ ریپ کے واقعہ کو انجام دینے کے بعد بکری کی موت پر ہی موت ہوگئی ہے۔
واقعہ کو انجام دینے والا نوجوان سمراج مدھے پورا ضلع کا رہنے والا ہے اور پرسا میں ہی رہ کر مزدوری کا کام کیا کرتا تھا۔ اس نے پڑوسی کی ایک بکری کو اکیلا دیکھ کر پہلے اغوا کیا اور پھر اس کو اپنے کمرے میں لے جاکر اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ ریپ کی وجہ سے بکری کی موت ہوگئی۔
اس گندی حرکت کو مقامی لوگوں نے دیکھا تو پولیس کو اس کی اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بکری کی مالکن مہجنی دیوی کے مطابق بکری تین مہینے کی حاملہ تھی۔ فی الحال پولیس نے بکری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ویٹنری بھیج دیا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ ملزم کی بھی میڈیکل جانچ کرائی جارہی ہے۔ بکری کی مالکن نے اس گھنونی حرکت کو انجام دینے والے شخص کے خلاف پرسا بازار تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔ یہ معاملہ پورے علاقہ میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔