گاڑیوں کی 6 زمروں میں تقسیم ۔ اضافہ شدہ قیمتوں پر عمل آوری کا آغاز
حیدرآباد ۔ یکم / اپریل (سیاست نیوز) آئی آر بی انفرا لمیٹیڈ نے آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر ) ٹول فیس میں اوسطاً 5 فیصد اضافہ کیا ہے ۔ جاریہ مالیاتی سال (2025-26 ء) سے متعلق نئے اضافہ شدہ چارجس میں /31 مار چ کی نصف شب سے ہی اضافہ ہوگیا ہے ۔ مختلف اقسام کے گاڑیوں کو 6 زمروں میں تبدیل کرتے ہوئے فیس کا تعین کیا گیا ہے ۔ ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں حیدرآباد گروتھ کوریڈور لمیٹیڈ ۔ (ایچ جی سی ایل) کے زیرانتظام او آر آر کو آئی آر بی ادارہ نے 2023 ء میں 30 سال کے لیز پر دیا گیا تھا ۔ آئی آر بی نے نئے قیمتوں بالخصوص روزانہ ماہانہ پاسیس دیگر تفصیلات کیلئے ایچ ایم ڈی اے کے ویب سائیٹ www.hmda.gov.in پر رابطہ پیدا کرنے کا مشور ہ دیا ہے ۔ حیدرآباد ۔ وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے والی گاڑیوں کے ٹول چارجس میں کمی کی گئی ہے ۔ حیدرآباد او آر آر پر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ کار میں 30 کلو میٹر تک سفر کرنے پر پہلے 70.2 روپئے ٹول چارجس ادا کیا جاتا تھا ۔ اضافہ کے بعد 73.2 روپئے وصول کیا جارہا ہے ۔ بس سے 50 کلو میٹر کے سفر پر ماضی میں 334.5 روپئے وصول کیا جاتا ہے ۔ اب 350 روپئے وصول کیا جارہا ہے ۔ کار ، جیپ اور ویان کو پہلے فی کلو میٹر 2.34 روپئے وصول کیا جاتا تھا ۔ اب 2.44 روپئے وصول کیا جارہا ہے ۔ ایل سی وی ۔ منی بس کو پہلے 3.77 روپئے اب 3.94 روپئے وصول کیا جارہاہے ۔ بس اور 2 ایکسل ٹرک کیلئے پہلے 6.69 روپئے ۔ اب 7 روپئے 3 ایکسل کمرشیل گاڑیوں کو پہلے 8.63 روپئے اب 9.01 روپئے بھاری تعمیری گاڑیوں سے پہلے 2.40 روپئے اور اب 12.96 روپئے وصول کیا جارہا ہے ۔ بھاری گاڑیوں کیلئے 15.09 روپئے اور اب 15.78 روپئے وصول کیا جارہا ہے ۔ 2