دوحہ: 24جون ( یو این آئی ) قطرکے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہیکہ آبنائے ہرمز سیگزرنے پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے امریکا ایران ہاٹ لائن انتہائی اہم ہے، ہاٹ لائن کا مقصد غلط معلومات اور کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کو روکنا ہے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ بعض عناصر معاہدہ سبوتاڑ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، ضروری ہے کہ جہازوں کو ملنے والی کسی بھی دھمکی کی ایران سے تصدیق کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ قطر آبنائے ہرمز سیگزرنے پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا، ایران نیکوئی مجوزہ ماڈل پیش کیا تو انہیں اس کے حق میں دلائل دینا ہوں گے اور ہمیں ایران کے مجوزہ ماڈل کا جائزہ لینا ہوگا۔قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا تک ہماری رسائی کے واحد راستے پر کسی اور کا کنٹرول قابل قبول نہیں ہوگا، امید ہے 30 دن میں بحری سرگرمیاں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ جائیں گی۔