آبپاشی پراجکٹ کیلئے رقمی منظوری پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر

   

میدک ۔ ریاستی وزیر اعلی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے میدک کے قریبی منڈلوں کلچرم اور پاپنا پیٹ کی سرحدوں پر نظام دور حکومت 1905 میں تعمیر کردہ گھن پور پراجکٹ کی ترقی کیلئے 100 کروڑ کی اجرائی عمل میں لائے ہیں ۔ پراجکٹ کی ترقی کیلئے رقمی منطوری ، مقامی ایم ایل اے ایم پدما دیویندر ریڈی کی قیادت میں ٹاون کے رام داس جنگکشن پر ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں نے وزیر اعلی کے سی آر کے پورٹریٹ کو دودھ سے نہلاک کر مسرت کا اظہار کیا ۔ اور وزیر فینانس ہریش راؤ مزیر اعلی چندرا شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا ۔ اس پروگرام میں افکو ڈائکرٹر خاوند محترمہ پدما مسٹر دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ صدر نشین بلدیہ مسٹر چندرا پال ، صدر نشین زرعی مارکٹنگ کمیٹی مسٹر بٹی جگپتی ، محمد سمیع الدین کونسلر بلدیہ نائب صدرنشین ضلع پریشد میدک لاونیا ریڈی ، صدر ٹاون ٹی آر ایس مسٹر ایم گنگادھر ، دیگر قائدین مسرز درگا پرساد سی ایچ نرسملو کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔