آج ’’حیدرآبادی فن گامہ شو‘‘ للت کلاتھورنم باغ عامہ نامپلی پرسیاست شاپنگ دھوم کے 13 ویں بمپر ڈرا کی خصوصی تقریب

   

حیدرآباد۔ 18 فروری (سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم کے بمپر ڈرا تقریب کے موقع پر پیش کیا جانے والا کے بی جانی کا ’’حیدرآبادی فن گامہ شو‘‘ اتوار 19 فروری کو شام 6:30 بجے للت کلاتھورنم باغ عامہ نامپلی میں منعقد ہوگا جس میں شائقین کو کئی نئے پروگرامس دیکھنے کو ملیں گے جو اُن کے دلوں کو چھولیں گے۔ حیدرآبادی پلے بیاک سنگر وجئے لکشمی ، محمد عثمان ، معین خان ، احتشام قادری، مخدوم محی الدین، صفی ملک، مرزا ارشد بیگ ، سمرن اور صوفی گلوکار عمران خاں اور اِرشاد لائف آرکسٹرا پر نئے پرانے ہٹ فلمی نغموں کے علاوہ صوفی کلام بھی پیش کریں گے۔جبکہ مزاحیہ فنکار دولت رام ،قادر شریف ، شہاب الدین اور شبن خان طنز و مزاح سے بھرپور آئٹمس پیش کریں گے۔ فن گامہ شو حیدرآبادی فلم اسٹارس آر کے ماما ، عدنان ساجد خاں (گلودادا)، اکبر بن تبر کے علاوہ سوشیل میڈیا کے مشہور یوٹیوب چیانل ’’ حیدرآباد ڈائریز‘‘ فیم الطاف حیدر، ابرار، صدیقہ خالہ ، معراج فاطمہ کے علاوہ ’’کراک حیدرآبادی‘‘ کے شہباز خان، عمران خان اِمی ، ’’گولڈن حیدرآبادیز‘‘ کے عبدالرزاق ، سواتی منڈل ، سمیرا خان ، پریہ ریڈی ، زوفی مرزا ، ابو خلیل جو اپنی فلموں کے ڈائیلاگ اور کامیڈی سے بھرپور خصوصی جھلکیاں پیش کریں گے۔ سنٹرل پبلک اسکول خلوت کے طلبہ کا خصوصی مظاہرہ بھی شامل رہے گا۔ مذکورہ شو کی خصوصیت میں جہاں نئی تیکنک ایکوفونک ڈیجیٹل ڈالبی سسٹم ملٹی کلر فل لائٹنگ کے ساتھ ساتھ LED اسکرین سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔ پروگرام کی اینکر رخسار فاطمہ علی ہوگی۔ کوآرڈینیٹر خیرالدین بیگ جانی کے بموجب شائقین کیلئے حیدرآبادی فن گامہ شو 2022ء میں داخلے کی عام اجازت رہے گی اور شو میں شرکت کے خواہش مند افراد سے خواہش کی جاتی ہے کہ پروگرام کے آغاز سے آدھا گھنٹہ قبل اپنی نشستیں سنبھال لیں۔