آج سیاست ایس ایس سی تلگو کوسچن بینک کی رسم اجرائی

   

حیدرآباد۔ 5 فروری (سیاست نیوز) ایس ایس سی سکنڈ لینگویج ’’تلگو‘‘ کوسچن بینک کا جمعرات 6 فروری کو شام 4 بجے جناب عامر علی خان ایم ایل سی و نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رسم اجرائی عمل میں آئے گاجو انگلش میڈیم ؍ اردو میڈیم کیلئے اس کے مشقی سوالات کو امتحانی نقطہ نظر سے جناب محمد رفیع تلگو پنڈت نے بڑی عمدگی سے مرتب کیاہے۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر خیرمقدم کریں گے۔ اعزازی مہمانان فضل الرحمن خرم، خلیل الرحمن، عمران احمد ہوں گے۔ ایم اے حمید نے وقت پر شرکت کرتے ہوئے مفت حاصل کرنے کی اپیل کی۔