آدتیہ ایل 1کی ستمبر کےپہلے ہفتے میں لانچنگ

   

ترواننت پورم: ہندوستانی خلائی تنظیم (اسرو) کے چیئرمین ایس سومناتھ نے کہا ہے کہ پہلا آدتیہ ایل 1 سولر مشن ستمبر کے پہلے ہفتے میں لانچ کیا جائے گا۔ سومناتھ نے یہاں ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے کہا ‘‘آدتیہ ایل 1 سیٹلائٹ تیار ہے ۔ یہ سری ہری کوٹا پہنچ گیا ہے اور پی ایس ایل وی سے منسلک ہوگیا ہے ۔ اس کا لانچ اسرو اور ملک کا اگلا ہدف ہے ۔ لانچ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان اگلے دو دنوں میں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لانچ کے بعد آدتیہ ایل 1 بیضوی مدار میں جا کر 120 دنوں میں اپنے مقررہ مقام پر پہنچے گا۔مسٹر سومناتھ نے بتایا کہ آدتیہ ایل 1 سورج کا مطالعہ کرنے والی پہلی خلا پر مبنی ہندوستانی آبزرویٹری ہوگی ۔