ممبئی : ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) نے جمعہ کو عید میلادالنبی کی چھٹی کا اعلان کیا ہے ،اس لیے یوم جمعہ بینک بند رہے۔ دراصل عید میلاد کے موقع پر 28 ستمبر کو بینکوں میں تعطیل دی گئی تھی ،تاہم مرکزی بینک نے ایک نیا حکم جاری کرتے ہوئے اس چھٹی کو منسوخ کردیااور 29 ستمبر بروز جمعہ کو تعطیل کا اعلان کیا ۔ گزشتہ روز مہاراشٹر سرکار نے جمعہ کو عید میلادالنبی کی چھٹی کا اعلان کیا تھا کیونکہ گنیش وسرجن کے مدنظر پولیس کی سخت ڈیوٹی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے جمعہ کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ،اس موقع پر مسلمانوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کے بجائے جمعہ کو عیدمیلاد النبی کا جلسہ اور جلوس نکالنے کا فیصلہ کیاتھا۔اس پر ایکناتھ شنڈے حکومت نے جمعہ کو تعطیل کا اعلان کیا۔