آرمور پولیس اسٹیشن کے نئے انسپکٹر کے چندرشیکھر ریڈی نے جائزہ لے لیا

   

آرمور 8 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے کونڈی چندرشیکھر ریڈی نے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ واضح رہے کہ آرمور پولیس اسٹیشن میں گزشتہ دو سال سے خدمات انجام دینے والے انسپکٹر ستیہ نارائنا گوڑ کا نظام آباد تبادلہ عمل میں آیا ہے۔ ان کے تبادلے کے بعد کونڈی چندرشیکھر ریڈی نے آرمور پولیس اسٹیشن کے نئے انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مشتبہ سرگرمیوں، جرائم، منشیات کے استعمال، خواتین و بچوں کے تحفظ سے متعلق مسائل یا عوام کے لیے پریشانی کا باعث بننے والے کسی بھی معاملے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جائے۔ سی آئی کونڈی چندرشیکھر ریڈی نے کہا کہ عوام کے لیے قابل رسائی پولیسنگ، متاثرین کے لیے بھروسہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کے اصول کے تحت فرائض انجام دینا ان کا مقصد ہے۔ انہوں نے عوام سے تعاون، تجاویز اور قیمتی معلومات فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہر وقت دستیاب رہے گی۔