1.47 لاکھ افراد متاثر،کئی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ
گوہاٹی؍نئی دہلی ۔9؍اگست ( ایجنسیز ) آسام میں حالیہ بارش اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے ۔بارش سے متعلق مختلف واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 99 ہوگئیجبکہ 1.47 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔ ریاست کے12 اضلاع میں سیلاب کی صورتحال جاری رہا حالانکہ متاثرہ آبادی جمعہ کو 13 اضلاع میں 1.55 لاکھ سے کم ہو کر 1,47,376 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گولاگھاٹ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا جس میں 61,735 لوگ متاثر ہوئے۔ انتظامیہ 53 ریلیف کیمپ چلا رہی ہے جس میں 8,568 بے گھر رہائشیوں کو پناہ دی گئی ہے جبکہ 41 امدادی تقسیم کے مراکز کام کر رہے ہیں۔بارش کے پانی محصور افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام بھی جاری ہے۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے لیے شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 13 اگست کے درمیان جموں و کشمیر اور لداخ میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ 9 سے 15 اگست تک ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی تیز بارش کے امکانات ہیں۔ مشرقی اتر پردیش میں 10 اگست کو اور 9 سے 13 اگست کے دوران مشرقی راجستھان میں کافی تیز بارش کا امکان ہے۔ 9 سے 15 اگست کے دوران اتراکھنڈ اور 9 سے 10 اگست کے دوران مغربی راجستھان میں کہیں کہیں آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ ہے۔ہماچل پردیش میں 9 اگست اور 12 سے 15 اگست کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ مشرقی راجستھان اور ہماچل پردیش میں 10 اور 11 اگست کو اور اتراکھنڈ میں 9 اور 10 اگست کو کہیں کہیں بہت زیادہ شدید بارش کا امکان ہے۔اگر وسطی ہندوستان کی بات کریں تو مغربی مدھیہ پردیش میں 13 سے 15 اگست کے دوران، مشرقی مدھیہ پردیش میں 12 سے 15 اگست کے دوران اور چھتیس گڑھ میں 11 اگست کو چند مقامات یا کچھ جگہوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ 13 سے 15 اگست کے دوران بہار میں بارش کی پیش گوئی ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان کی بات کریں تو 9 سے 11 اگست کے دوران اروناچل پردیش میں اور 10 سے 11 اگست کے دوران آسام اور میگھالیہ میں چند مقامات یا کچھ جگہوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
9 سے 15 اگست کے دوران ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں کافی زیادہ یا بڑے پیمانے پر بارش ہونے کا امکان ہے۔