آسٹریلوی ساحل پر سات فٹ طویل سلنڈر نما شے نمودار عوام سے احتیاط کی اپیل

   

پرتھ: آسٹریلیا کے ساحل پر اچانک ایک سات فٹ طویل، سلنڈر نما شے نمودار ہوئی ہے جو دیکھنے میں کسی خلائی کیپسول کی مانند دکھائی دیتی ہے۔ عوام حیران ہیں اور پولیس نے عوام کو ان سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔یہ تانبہ کے ایک بڑے برتن جیسی دکھائی دیتا ہے جو مغربی آسٹریلیا کے ایک چھوٹے سے شہر گرین ہیڈ کے ساحل پر نمودار ہوا ہے۔ پولیس اس پر تفتیش کر رہی ہے اور عوام سے کہا ہے کہ شاید اس میں نقصاندہ مواد موجود ہوسکتا ہے اور کچھ لوگوں نے اسے اڑن طشتری بھی قرار دیا ہے۔ایک طبقہ کا خیال ہے کہ شاید یہ ملائیشیا کے لاپتہ ہوجانے والے طیارے ایم ایچ 370 کے انجن کا ٹکڑا ہوسکتا ہے۔ لیکن اب تک کسی بھی شے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔