آسٹریلیا میں خاتون کو قتل کرنے والا 4 سال بعد ہندوستان میں گرفتار

   

نئی دہلی : آسٹریلوی خاتون کو قتل کرنے والے ہندوستانی شہری کو پولیس نے 4 سال بعد گرفتار کرلیا۔ میڈیا کے مطابق 38 سالہ راجوندر سنگھ کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا، ملزم نے ریاست کوئنزلینڈ میں مبینہ طور پر آسٹریلوی خاتون کو اس کے کتے کے بھونکنے کی وجہ سے قتل کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق ملزم 24 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد آسٹریلیا سے فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری پر 10 لاکھ آسٹریلوی ڈالر انعام بھی تھا۔ پولیس کے مطابق ساحل سمندر پر خاتون کے کتے کے بھونکنے پر دونوں کی تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے خاتون پر حملہ کر کے اس کو قتل کردیا اور لاش وہیں دفنادی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے 2 دن بعد اپنی نوکری، بیوی اور تین بچوں کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔