آسٹریلیا میں سعودی طالب علم نے ایک بزرگ خاتون کی جان کیسے بچائی؟

   

ملبورن۔ سعودی عرب کے ریاض کنگ فہد میڈیکل سٹی سے اسکالر شپ پر آسٹریلیا میں تعلیم کے حصول کے لیے گئے طالب علم عبداللہ ندا العنیزی نے آسٹریلیا کے ملبورن شہر کے اسٹن اسپتال میں شفٹ مکمل کرنے کے بعد آسٹریلیا میں ایک معمر خاتون کی جان بچانے میں اس کی مدد کی جس پر اس کے اس اقدام کو غیرمعمولی طور پر سراہا جا رہا ہے۔تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ طالب علم عنیزی اسپتال سے اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوا۔ ابھی وہ پارکنگ میں تھا تو ٹخنے میں کمپاؤنڈ فریکچر ہونے کے باعث ایک معمرخاتون زمین پر گر پڑیں۔ اسے خون میں لت پت پڑی دیکھ کرالعنیزی کو اس کی مدد کے لئے آنا پڑا۔ خاتون نے مدد کے لیے آواز دی تو وہاں قریب سعودی طالب عبداللہ العنیزی ہی موجود تھے۔ انہوں نے خاتون کی مدد کرتے ہوئے اس کے جسم سے خون کا بہاؤ روکنے کی کوشش کی اور اس کے ساتھ آنے والے اس کے پوتے سے بات کی۔ انہوں نے اسپتال کے ایمرجنسی روم کو واقعہ کے بارے میں فون پر مطلع کیا۔
انہیں صورتحال کے بارے میں بتایا اور ایمرجنسی ٹیم کے آنے کے بعد انہوں نے صورتحال اور مریض کی جان بچانے پر سعودی طالب علم کا شکریہ ادا کیا۔