سڈنی: آسٹریلیا اگلے سال سے غیرملکی طلبہ کی تعداد میں کمی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ حکومت نے منگل کو بتایا کہ امیگریشن کے معاملے پر سیاسی تناو کی وجہ سے اربوں ڈالر کی اس صنعت کو محدود کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے لاکھوں اسٹوڈنٹس اس ملک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ یونیورسٹیوں، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں میں سال 2025 میں نئے بین الاقوامی طلبہ کی تعداد دو لاکھ 70 ہزار تک محدود کر دی گئی ہے۔کلیئر نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سال کچھ یونیورسٹیوں میں طلبہ کی تعداد آنے والے سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔