آسٹریلیا میں ہلکا طیارہ حادثے کا شکار، ایک ہلاک، ایک زخمی

   

سڈنی: آسٹریلیا کے سڈنی کے شمال میں آج ایک ہلکے طیارہ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پالمرز جزیرے کے ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے تفریحی طیارہ حادثے کی اطلاع پر ہنگامی خدمات کو تعینات کیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ پائلٹ کی جائے واقعہ پر موت ہو گئی۔ ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔