آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر 141رنز کی فتح

   

ویلنگٹن، 13 مارچ (یو این آئی) آل راؤنڈر ایلیس پیری (68) اور تاہلیا میک گرا (57) کی شاندار نصف سنچریوں اور ایشلے گارڈنر (48) کی دھماکہ خیز اننگز اور گیند بازوں کی جارحانہ گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے اتوار کو یہاں 2022 خاتون ورلڈ کپ مقابلے میں میزبان نیوزی لینڈ کو یکطرفہ انداز میں 141 رنوں سے شکست دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی مسلسل تیسری جیت ہے ۔ ٹاس ہارنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم بلے بازی کیلئے اتری اور مڈل آرڈر بلے بازوں کی شاندار اننگز کی بنیاد پر 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 269 رنوں کا چیلنجنگ اسکور بنا لیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کی جارحانہ بالنگ کے سامنے 30.2 اوورز میں 128 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے پیری اور تاہلیا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پیری نے 86 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رن بنائے جبکہ تاہلیا نے 56 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 57 رن بنائے ۔ دونوں بلے بازوں نے ایک ایک وکٹ بھی حاصل کیا۔