آسٹریلیا کی ہندوستان میں28 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

   

اقتصادی تعاون کی مضبوطی، تجارت میں تیزی اور روزگار میں اضافہ کی کوشش
نئی دہلی: آسٹریلیا نے منگل کو کہا کہ اسکاٹ موریسن حکومت ہندوستان کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لئے 28 کروڑڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے ۔اس کا مقصد دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا، تجارت کو تیز کرنا اور روزگار میں اضافہ کرنا شامل ہے ۔آسٹریلیا کے وزیر تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری ڈین تیہان نے کہا کہ اس سرمایہ کاری کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا، دو طرفہ تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانا اور سرمایہ کاری کو بہتر بنانا ہے ۔ تیہان نے کہا، “ہندوستان اور آسٹریلیا مشترکہ اقدار، تکمیلی معیشتوں کا اشتراک کرتے ہیں۔ ساتھ ہی، دونوں جگہوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات بھی مضبوط ہیں، جو ہمیں مثالی شراکت دار بناتے ہیں۔انہوں نے کہا، “ہندوستان کے ساتھ ہماری شراکت داری انتہائی اہم ہے کیونکہ ہم دونوں مضبوط، پائیدار اقتصادی ترقی اور زیادہ محفوظ اور متنوع تجارت نیز سرمایہ کاری و فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔سرکاری ریلیز کے مطابق، سال 2020 میں ہندوستان آسٹریلیا کا ساتواں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر تھا، جس کے درمیان درآمد اور برآمدی تجارت 24.3 ارب ڈالررہی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا ہندوستان کا چھٹا سب سے بڑا سامان اورخدمات ایکسپورٹ 169 ارب ڈالرتھا۔ سال 2020 میں ہندوستان خدمات کی برآمدات کے لیے آسٹریلیا کاتیسرا سب سے بڑا بازار تھا۔ تیہان نے کہاکہ حکومت ہندوستان کی اقتصادی حکمت عملی اور اس کے بڑے اہداف کے لئے پرعزم ہے ۔ ہمارا مقصد 2035 تک ہندوستان کو ہمارے تین اعلی برآمدی منڈیوں میں شامل کرنا اور ایشیا میں ایسا تیسرا سب سے بڑامقام بنانا ہے ، جہاں آسٹریلیا کے علاوہ بھی دوسرے ممالک کی سرمایہ کاری شامل ہو۔