معذور بچوں کی فلاح و بہبود ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ، آرمی وائیوز اسوسی ایشن کی صدرارچنا پانڈے کا خطاب
نئی دہلی : آشا اسکول میںبچو ں کی مکمل طو رپرشخصیت سازی کی جاتی ہے ۔یہ معذور بچوں کے لئے روشنی کی کرن اور تعلیم کابہترین مرکزہے ۔ہم انھیں بہترین سہولیات فراہم کرنے لئے پرعزم ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچان سکیں اور معاشرے میں اپنی شناخت بناسکیں۔ ان خیالات کا اظہار آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ ارچنا پانڈے نے آشا اسکول کے معذور بچوںکی فلاح و بہبود سے متعلق ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ارچنا پانڈے نے آشا اسکولوں کی کامیابیوں اورآرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اے ڈبلیو ڈبلیو اے )کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معذور بچوں کی فلاح و بہبود ہمیشہ سے ان کی تنظیم کا مرکز رہا ہے ۔ آر ای ایل نے اس پہل میں اے ڈبلیو ڈبلیو اے کو بہترین تعاون فراہم کیا ہے اور یہ ان بچوں کے روشن مستقبل کا آغاز ہوگا۔اس موقع پر ریلیگیئر انٹرپرائزز لمیٹڈ کی ایگزیکٹو چیرپرسن ڈاکٹر رشمی سلوجانے کہاکہ ہمیں آشا اسکولوں کی ترقی میں تعاون کرنے پر خوشی ہے ۔ ریلیگیئر میں ہم اپنے کام کے علاقوں میں برادریوںپر مثبت طور پر اثرانداز ہونے میں یقین رکھتے ہیں اور اس پہل کو ایک موقع کے طور پر آشا اسکولوں کی معذوری کے شکار بچوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں میں معاونت سمجھتے ہیں۔ یہ اسکول بچوں کو بہترین تعلیم اور فروغ فراہم کرتے ہیں اور ان کی بھرپور صلاحیتوں کے حصول میں مدد کرتے ہیں۔ ان بچوں کی تعلیم و صحت کی بہتری کے لئے ہم ان کے اور اپنے معاشرے کے بہتر مستقبل کی امید کرتے ہیں۔اس شراکت داری کے ذریعے ہم صنعت میں اپنے ساتھیوں کے لیے بھی ایک مثال قائم کر رہے ہیں، جو ان بچوں کے لیے ایک جامع معاشرہ بنانے میں اپنارول ادا کرسکتے ہیں۔آ ر ای ایل کے لیے نئی دہلی، پونے ، بنگلورو، لکھنو، سکندرآباد اور ادھم پور میں آشا اسکولوں کو جدید بنانے اور بہتر بنانے کے لیے آر ای ایل اوراے ڈبلیو ڈبلیو اے کے درمیان ایک تاریخی تعاون کے ذریعہ ایم او یو پر دستخط کیے گئے جو دسمبر 2022 اور اپریل 2023 میں شروع ہوئے تھے ۔ آر ای ایل نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں آشا اسکول دہلی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے اسے ایک نئی شکل دینے کے لیے قابل قدر کام کیا۔ دیگر شہروں میں بھی اسکولوں کی تازہ کاری کے کام میں زمینی سطح پر بہترینپیش رفت ہوئی ہے ۔یہ اعلان پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد ہوا ہے ، جس میں آشا اسکول، دہلی کو جدید بنایا گیا تھا۔ دہلی میں لاگو کردہ ماڈیول پر مبنی نقطہ نظر سے تحریک پاکرآر ای ایل نصاب کی ترقی، انفرااسٹرکچر اور دیگر اسکولوں میں اساتذہ کی صلاحیتسا زی کرکے مکمل تعاون فراہم کرتا ہے ۔ریلیگیئر کا مقصد ان اسکولوں کو طلبائکی طبی اور غذائی ضروریات کے ساتھ ساتھ نقل و حمل کی سہولیات، پیشہ ورانہ رہنمائی اور تقرری اور انٹرن شپ کی مدد فراہم کرنا بھی ہے ۔طلبائکو مالی طور پر خود مختار بنانے کے مقصد سے ریلیگیر ان کو انٹرن شپ اور تربیت کے مواقع فراہم کرکے آہستہ آہستہ کارپوریشنوں میں متعارف کرانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے ۔