آم خرید کر واپسی کے دوران برقی شاک سے نوجوان فوت

   

شمس آباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد منڈل کے موضع شاہ پور میں ایک افسوسناک واقعہ میں ایک نوجوان کو آم خریدنا بھاری پڑ گیا اور اس کی جان چلی گئی ۔ شمس آباد پولیس نے بتایا کہ چیتن ریڈی 26 سالہ سافٹ ویر انجینئر ساکن ابراہیم پٹنم اس کی بیوی آربندو کو معین میں واقع بھاسکر لا کالج میں امتحان لکھوا کر واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ چیتن نے شاہ پور کے قریب ایک امرائی میں آم خریدنے گیا اور واپس آتے وقت ٹرانسفارمر کا وائر اسے اتفاق طور پر لگا جس کی وجہ سے اسے بھاری شاک لگا اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثا کے حوالہ کردیا ۔۔