آندھرا پردیش کی وزیر داخلہ کا سرکاری ایکس اکاونٹ سائبر کرائمس کا شکار

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کی ہوم منسٹر انیتا کا سرکاری ایکس اکاونٹ سائبر کرائمس کا شکار ہوگیا ہے ۔ ہیکرز نے ان کے اکاونٹ کا کنٹرول سنبھالیا ۔ سائبر جرائم پیشہ افراد نے ان کی پروفائل تصویر اور ماضی کی پوسٹس کو چھپادیا ۔ اور ان کی پروفائل فوٹو پر کرپٹو کرنسی اسکینڈل کا لنک پن کیا ۔ ہیکنگ کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اکاونٹ پر FXRO فائر لائٹ پروٹوکال نامی ادارے کی جانب سے انعامات سے متعلق ایک مشکوک پوسٹ نمودار ہوئی ۔ ہوم منسٹر انیتا نے اپنا سوشیل میڈیا اکاونٹ ہیک ہونے کا احساس ہونے پر فوراً پولیس میں شکایت درج کرائی اور اس سلسلہ میں کارروائی کرنے کے لیے ہوم منسٹر نے سائبر کرائم کے آئی جی روی کرشنا سے بات کی ۔ سائبر کرائم پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اکاونٹ کی بازیابی اور ہیکرز کا سراغ لگانے کی کوشش شروع کردی ۔۔ ش m/b