آندھرا پردیش کے میڈیکل کالجس میں داخلے‘ ویب کونسلنگ کا آغاز

   

حیدرــآباد۔/3 مارچ، (سیاست نیوز ) این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائینس نے آندھرا پردیش کے 29 میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس داخلے کیلئے نیٹ 2021 کامیاب امیدواروں کیلئے جو رجسٹریشن کرواچکے و اہل قرار پائے ان کیلئے کالجس کے انتخاب کیلئے7 مارچ تک وقت دیا ہے ۔ یہ پہلا راؤنڈ ہے۔ پہلی دفعہ تمام کالجس کے نام داخل کریں جو اگلے مرحلوں کیلئے بھی کارآمد رہے گا، الگ آپشن کی ضرورت نہیں ۔ امیدوار تفصیلات ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں اور پراسپکٹس میں ہدایات ملاحظہ کریں۔ ایم اے حمید سے نیٹ امیدوار دفتر’سیاست‘ کے محبوب حسین جگر ہال، عابڈس پر 4 بجے تا 7 بجے رابطہ کرسکتے ہیں۔