آندھراپردیش کے سابق وزیر امجد باشاہ کے بھائی احمد باشاہ گرفتار

   

حیدرآباد 6 اپریل (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے کڑپہ ضلع سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد امجد باشاہ کے بھائی احمد باشاہ کو پولیس نے ممبئی سے گرفتار کرلیا۔ کڑپہ پولیس نے ممبئی پہونچ کر یہ گرفتاری عمل میں لائی۔ تلگودیشم ارکان اسمبلی مادھوی ریڈی اور سرینواسلو ریڈی کے خلاف احمد باشاہ نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ سرینواس ریڈی کی شکایت پر احمد باشاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ احمد باشاہ کے خلاف مزید 2 مقدمات بھی زیردوران ہیں۔ کڑپہ کے ونائک نگر میں اراضی کے ایک معاملہ میں مخالف پارٹی پر حملہ کا اُن پر الزام ہے۔ پولیس نے ممبئی میں گرفتاری کے بعد احمد باشاہ کو کڑپہ منتقل کیا اور امکان ہے کہ اُنھیں پیر کے دن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔1