آنندی بین نے مکرسنکرانتی کی مبارک باددی

   

لکھنؤ: اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے ریاستی باشندوں کو مکر سنکرانتی کی پرخلوص مبارک اور نیک تمناؤں سے نوازہ ہے ۔گورنر نے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا کہ یہ مبارک تیوہار ہندوستان کی تنوع اور ہماری روایات کی متحرکیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ اس لیے مکر سنکرانتی کا تہوار انسانی زندگی میں خاص اہمیت رکھتا ہے ۔انہوں نے خدا سے دعا کی اترائن سوریہ دیو سبھی کی زندگی میں نئی توانائی اور نیا جوش پیدا کریں اور پیار، ہم آہنگی اور خوشحالی کے بندھن میں باندھنے کے ساتھ ساتھ سبھی کے لئے خوشیاں لائے ۔