واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے عراق سے تعلق رکھنے والے کرد نژاد خاتون کو مصر میں امریکی سفیر کے عہدے کیلئے منتخب کرلیا۔ چہارشنبہ کو وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سفارت کار ہیرّو مصطفی 50 برس قبل مصر میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے شمالی عراق میں اربیل کے علاقے میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے کالج آف فارن سروس سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ پرنسٹن یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ وہ 8 زبانیں بولتی ہیں۔ ہیرو مصطفی کو انگریزی، کرد، عربی، فارسی، یونانی، ہندی، بلغاریائی اور پرتگالی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔