آکسیجن کی قلت پر پرینکا نے مرکز کو بنایا تنقید کا نشانہ

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے منگل کے روز میڈیکل آکسیجن کی قلت کو مبینہ طو ر حمل ونقل کی قلت کی وجہہ بتایا اور استفسار کیاکہ کویڈ19کی دوسری لہر”نمایاں“ ہونے کے بعد بھی حکومت کیوں انتظام نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر زوردیا کہ جہاں پر بھی ضرورت ہے وہاں میڈیکل آکسیجن کی منتقلی کے لئے ہر وسائل کا استعمال کریں۔

ملک کے مختلف حصوں میں جیسے ہی معاملات میں اضافہ ہوا ہے میڈیکل آکسیجن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے کہ کیونکہ کویڈ19سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں یہ اس کی شدید ضرورت پڑتی ہے۔

محترمہ گاندھی نے ٹوئٹ کیاکہ”ہندوستان یومیہ 7500ایم ٹی O2کی پیدوار کرتا ہے‘ دنیا کے بڑے پیدوار کرنے والوں میں ہم ہیں“۔انہوں نے مزید کہاکہ”آکسیجن کی قلت اس کی حمل ونقل ورسد کی کمی کے سبب ہے او رحکومت نے ”ہمیں ناکام کردیا ہے“۔

پرینکا گاندھی نے مزید کہاکہ”دوسری لہر جب نمودار ہوئی تو انتظامات کیوں نہیں کئے گئے؟ابھی وقت تھا۔ ابھی دیر نہیں ہوئی ہے“۔ انہوں نے زوردیا کہ ”بھگوان کے لئے نریندر مودی جی ابھی یہ کریں۔

ہر وسائل کا آپ استعمال کریں تاکہ جہاں پر ضرورت ہے وہاں پر اس کو منتقل کیاجائے۔ لوگ ماررہے ہیں۔۔ہر زندگی کی اہمیت ہے“