اگرہ :15 مئی ( ایجنسیز) سو شل میڈیا پر آگرہ کے سکندرہ علاقہ کی ایک ریلیز ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں چند نوجوان لڑکے اور لڑکیاں چلتی کار پر کھلے عام اسلحہ کی نمائش کرتے اور ہتھیار لہراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ ویڈیو میں ان کا رویہ نہایت خطرناک اور قانون کی خلاف ورزی پر مبنی دکھائی دیتا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار تیز رفتاری سے مرکزی سڑک پر دوڑ رہی ہے اور اس دوران نوجوان خود کو فلمی انداز میں پیش کرتے ہوئے بندوق نما ہتھیار دکھا رہے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے ۔ معاملے پر اگرہ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی جانچ کی جارہی ہے اور شناخت مکمل ہونے پر قانون کے مطابق سخت قدم اٹھایا جائے گا ۔