اب ہی سی اے اے کی مخالفت کریں ورنہ دیرہوجائے گی‘ نائیر

,

   

حیدرآباد۔الائنس مخالف سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آرکے قومی کنونیر روی نائیر نے کہا ہے کہ ”سی اے اے پی ہماری اب خاموشی‘

مذکورہ مودی حکومت کو اس طرح کے قوانین مسلسل نافذ کرے گی‘ کو شہریوں کے درمیان میں مذہب اور طبقہ کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا سبب ہے تاکہ مجموعی طور پر انہیں حق رائے دہی سے محروم کردیاجائے“۔

جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام پہاڑی شریف کی وادی ہدی میں جامعہ درالہدی میں ”ملک کے بدلتے حالات اور ہماری ذمہ داریوں“ کے عنوان پر جلسہ عام سے وہ خطاب کررہے تھے۔

نائیر نے کہاکہ اگر سی اے اے‘ این آرسی او راین پی آر کے خلاف احتجاج نہیں کریں گے اور خاموش بیٹھے رہیں گے تو یہ حکومت اُردو زبان‘ مذہبی ٹوپیوں‘ حجاب اور ایسی چیزوں پر بھی امتنا ع عائد کردی گی۔

مخالف تبدیلی مذہب قانون نافذ ہوسکتا ہے اور عیسائیوں و سکھوں کے خلاف بھی قانون لایاجاسکتا ہے اور منوسمرتی کے قانون کو نافذ کیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے تبصرہ کیاکہ ”ہم کبھی ہندوستان کے ائین کی جگہ منو سمرتی کو نہیں لینے دیں گے اور ترنگا کو بھگوا رنگ کے جھنڈے سے نہیں بدلنے دیں گے“۔