ابراہیم کلن خفیہ ادارہ کے سربراہ اور ہاکان فیدان وزیر خارجہ

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے اپنے ترجمان ابراہیم کلن کو ملک کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی (ایم آئی ٹی) کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ابراہیم کلن کے تقرر کی منظوری پیر کو دی گئی ہے جب کہ صدر اردغان نے ملک کے خفیہ ادارے ‘ایم آئی ٹی’ کی 2010 سے سربراہی کرنے والے ہاکان فیدان کوبطور وزیرِ خارجہ کابینہ میں شامل کیا ہے۔ ابراہیم کلن ایک طویل عرصہ سے اردغان کے با اعتماد ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ 2014 میں اردغان کیصدارت سنبھالنے کے بعد سے وہ کئی عہدوں پر تعینات رہے ہیں جن میں صدارتی ترجمان اور خارجہ امور کے مشیر رکا عہدہ شامل ہے۔ خفیہ ادارے کے نئے سربراہ ابراہیم کلن نے امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیاہے اور وہ انقرہ میں قائم تھنک ٹینک ’فاؤنڈیشن فار پولیٹکس، اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ‘ (ایس ای ٹی اے) کے بانیوں میں شامل ہیں۔ ابراہیم کلن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے سفارتی سطح پر کئی امور میں قیادت کی ہے جب کہ ترکیہ کی حالیہ خارجہ پالیسی کو ترتیب دینے میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ ابراہیم کلن نے اپنے تقرر پر رجب طیب اردغان کا شکریہ ادا کیا۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے امید ظاہر کیا کہ وہ صدر ایرداون کی امیدوں پر پورے اتریں گے۔