کولکاتا: جانچ ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو ہائی کورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ترنمول آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی کمپنی لیپس اینڈ باؤنڈز کے مزید اثاثوں کا سراغ لگایا گیا ہے ۔ای ڈی کے وکیل نے پرائمری اساتذہ تقرری معاملے میں ابھیشیک بنرجی کی کمپنی لپس اینڈ باؤنڈس کے بارے میں منگل کو ہائی کورٹ میں یہ جانکاری دی۔ جسٹس امریتا سنگھ کی بنچ میں سماعت ہوئی۔ اس کیس کی اگلی سماعت 12 مارچ کو ہوگی۔ انہیں ضبط کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔
کلکتہ ہائی کورٹ میں منگل کی سماعت کے دوران ای ڈی کے وکیل دھیرج ترویدی نے کہا کہ کچھ اور جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔