رائے گڑھ:ا تراکھنڈ کے رودرپریاگ میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آیا جب تقریباً 26 مسافروں کو لے جا رہا ٹیمپو ٹریولر الکنندا ندی میں جا گرا۔ اس حادثہ میں کم از کم 12 افراد کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ا زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے ہایر سنٹر لے جایا جا رہا ہے۔ گپت کاشی سے ہیلی کاپٹر رودرپریاگ پہنچا اور 4 زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر سے ایمس لیجایا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد علاقے میں چیخ و پکار مچ گئی۔اس حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی پولیس انتظامیہ، ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ڈی ڈی آر ایف سمیت دیگر ٹیمیں موقع پر ریسکیو کے لیے پہنچ گئیں۔ یہاں ریلوے لائن پر کام کر رہے تین لوگ مسافروں کو بچانے کیلئے ندی میں کودے، ان میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی ۔ چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے حادثہ ‘ پر اظہار افسوس کیا ہے۔