سون بھدر: اترپردیش میں ضلع سون بھدر کی ایک خصوصی عدالت نے بی جے پی ایم ایل اے رام دلار گوند کو 15 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کا مرتکب پایا ہے۔ 2014ء میں پیش آئے اس جرم کیلئے پوکسو ایکٹ کے تحت سزاء عام طور پر 7 سال قید اور عمر قید کے درمیان ہوتی ہے۔ عدالت سزاء کا اعلان 15 ڈسمبر کو کرے گی۔ جرم کے وقت ایم ایل اے گوند کی بیوی گاؤں کی پردھان تھی ۔ اسمبلی حلقہ دودھی سے 2022ء میں پہلی مرتبہ منتخب ایم ایل اے گوند ضمانت پر تھے۔ عدالتی فیصلہ کے ساتھ ہی بی جے پی ایم ایل اے کو تحویل میں لیکر جیل بھیج دیا گیا۔ ایم پی ۔ ایم ایل اے کوڈ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (فرسٹ) احسان اللہ خان نے جیسے ہی ایم ایل اے کو ریپ کا مرتکب پایا، وہ سپریم کورٹ کی 2013ء کی رولنگ کی مطابقت میں اپنی اسمبلی رکنیت سے خودبخود محروم ہوگیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہیکہ کوئی بھی ایم پی یا ایم ایل اے کسی جرم کا مرتکب پایا جائے اور اسے دو سال کی اقل ترین سزائے قید ہوتی ہے تو وہ فوری اثر کے ساتھ منتخب نمائندے کی حیثیت کھودیتا ہے۔