اترپردیش میں 60 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ملے گا ٹیبلٹ و اسمارٹ فون

   

لکھنؤ: اترپردیش کی حکومت طلباء و طالبات کو ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون دے گی کن لوگوں کو ٹیبلٹ اور کن لوگوں کو اسمارٹ فون‌ کا تحفہ ملے گا اس کا فیصلہ بعد میں وزیر اعلی کریں گے ،وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں ریاستی کابینہ نے ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون کی تقسیم کے منصوبے پر مہر لگائی ہے اس منصوبے میں تین ہزار کروڑ کا خرچ آۓ گا ،جانکاری کے مطابق اس سے ساٹھ لاکھ سے ایک کروڑ نوجوانوں کو فائدہ مل سکتا ہے ،حکومتی سرکاری ترجمان کے مطابق تکنیک کے اس دور میں نوجوانوں کی ضروریات کے مد نظر یہ منصوبہ نافذ کیا جارہا ہے