اترپردیش میں سرکردہ ملی تنظیموں کی امن و انصاف کانفرنس

   

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اتوار کو سرکردہ ملی تنظیمی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے امن و انصاف کانفرنس میں ملی رہنماؤں نے چندریان کی کامیابی پرمسرت کا اظہار کیا تو پورے سماج کو محبت، اخوت، عظمت، تحریک و تکریم اور باہم عدل و انصاف کی دعوت کے ساتھ ہم آواز ہوکر مسلمانوں و دیگر مظلوموں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی طول پکڑتی مبینہ سرکاری مہم کی مذمت کی۔جمعیت اہل حدیث یوپی، جماعت اسلامی ہند یو پی مشرق، جمعتہ علما ہند یوپی،آل اندیا ملی کونسل مشرقی یوپی، امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ کے اشتراک سے ہونے والے اس امن و انصاف کانفرنس میں مجموعی طور سے اقلیتی سماج کو درپیش مسائل سے خائف نہ ہونے کی تلقین کی گئی ۔