اترکھنڈ ‘ تودے کھسکنے سے سرنگ میں پانی داخل

,

   

6 مزدورہلاک ۔ 2 کی تلاش جاری ۔بچاؤ سرگرمیوں کا آغاز
دہرہ دون 13 اگسٹ ( ایجنسیز ) اترکھنڈ کے چمولی ضلع میں مٹی کے تودے کھسکنے کے وقعات کے بعد ٹی ایچ ڈی سی انڈیا کی سرنگ میں پانی داخل ہوگیا جس کے نتیجہ میں 6 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو لاپتہ بتائے گئے ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 16 مزدوروں کو بچالیا گیا کہا گیا ہے کہ یہ تین کیلومیٹر طویل سرنگ ہے جس میں پانی داخل ہوگیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرنگ کے ابتدائی حصے سے دیڑھ کیلومیٹر کے فاصلے تک سرنگ میں پانی اور ملبہ داخل ہوگیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تاحال 16 ورکرس کو بچالیا گیا ہے اور مزید پھنسے ہوئے ورکرس کی تلاش جاری ہے ۔ اترکھنڈ کے چیف منسٹر مسٹر پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ورکرس اس وقت سرنگ میں پھنس گئے جب وہاں مٹی کا ملبہ اور پانی داخل ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاحال 18 ورکرس کو بچالیا گیا ہے جن میں کچھ معمولی زخمی ہوئے تھے اور کچھ کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ تمام افراد کا مناسب علاج کیا جا رہا ہے ۔مسٹر دھامی نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر ایمرجنسی ہیلی کاپٹر سے تخلیہ کی تیاری بھی کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکام کی کوشش ہے کہ تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالا جائے ۔