اتم کمار ریڈی کی مصر میں ماحولیات کے موضوع پر چوٹی کانفرنس میں شرکت

   

حیدرآباد۔/2 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ این اتم کمار ریڈی دیگر2 ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ساؤتھ ایشیا پارلیمنٹری راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں ہندوستانی پارلیمنٹ کی نمائندگی کریں گے۔ کلائمیٹ پارلیمنٹ اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے اقوام متحدہ کی ماحولیات پر چوٹی کانفرنس 7 تا 10 نومبر مصر کے شرم الشیخ میں منعقد ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ ماحولیات کے موضوع پر اقوام متحدہ کی یہ چوٹی کانفرنس 6 تا 18 نومبر جاری رہے گی اور اس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں درپیش چیالنجس پر غور کرنا ہے۔ توانائی اور ماحولیات سے متعلق پالیسی کی تیاری پر بھی مباحث ہوں گے۔ چوٹی کانفرنس میں بین سرحدی توانائی، باہمی تعاون اور دیگر اُمور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اتم کمار ریڈی نے بتایا کہ جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی تبدیلی اور علاقائی سطح پر توانائی کے شعبہ میں باہمی تعاون کے سلسلہ میں معاہدات ممکن ہیں۔ر