اجمیر : راجستھان کے اجمیر میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل آئندہ 27 نومبر کو ‘کل مذاہب کانفرنس’ کا انعقاد کرے گی، جس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنما شرکت کریں گے ۔کونسل کے چیئرمین نصیرالدین چشتی نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اجمیر کے جواہر تھیٹر میں ایک کل مذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد قومی یکجہتی، سالمیت اور قوم کی تعمیر میں حصہ داری کو بیدار کرنا ہے ۔ یہ کل مذاہب کانفرنس ’ایک شام بھارت کے نام‘ کے موضوع پر منعقد کی جائے گی جس میں راجستھان کے دس شہروں سے دھرم شالہ سے وابستہ تمام مذہبی گرو شرکت کریں گے۔