حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلویز نے کورونا وباء کے پیش نظر اجمیر کیلئے جاریہ سال خصوصی ٹرین کا اہتمام نہیں کیا ہے۔ ریلوے کے ذرائع کے مطابق ہر سال عرس حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے موقع پر حیدرآباد سے خصوصی ٹرینوں کا اہتمام کیا جاتا رہا لیکن اس مرتبہ راجستھان حکومت نے ملک بھر سے خصوصی ٹرینوں کی اجازت نہیں دی ہے۔ کورونا کیسس میں اضافہ کے پیش نظر حیدرآباد تا اجمیر خصوصی ٹرین نہیں چلائی جائے گی۔ر