اجمیر کے کشن گڑھ میں تیسری ’’وندے بھارت ٹرین‘‘

   

اجمیر : راجستھان میں اجمیر ضلع کے کشن گڑھ کے لوگوں کو ریاست کی تیسری “وندے بھارت ٹرین” کی سہولت ملے گی۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے کے جے پور ڈویژن کے کشن گڑھ ریلوے اسٹیشن پر، ادے پور۔جے پور وندے بھارت کی سوغات، جو آج سے آزمائشی طور پر چلائی جائے گی، کشن گڑھ میں اس کا اسٹاپیج دیا گیا ہے ۔ کشن گڑھ اسٹیشن پر ادے پور سے آتے ہوئے ، ٹرین 12.33 پر پہنچے گی اور 12.35 پر روانہ ہوگی۔ جبکہ واپسی میں یہ جے پور 17.05 پر پہنچے گی اور 17.07 پر روانہ ہوگی۔ اس ٹرین سے عام شہریوں کے علاوہ ماربل تاجر، سنٹرل یونیورسٹی باندر سندری کا عملہ اور طلباء بڑی تعداد میں فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ خیال ر ہے کہ اجمیر-دہلی کینٹ کو کشن گڑھ نژاد اجمیر کے ایم پی بھاگیرتھ چودھری کے مطالبے پر چلایا جا رہا ہے ۔ آپریشن کے وقت چودھری نے اسے کشن گڑھ میں روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تب صرف جے پور سے بڑھاکر اجمیر تک کیا گیا تھا۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج سے راجستھان کی تیسرے وندے بھارت کو کشن گڑھ میں روک کر چودھری کا مطالبہ پورا کر دیا ہے ۔