بشکیک؍نئی دہلی۔15 اکتوبر ۔ ( یو این آئی ) کرغز جمہوریہ کے دورے پر گئے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے آج کرغزستان کے اپنے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل بکتیبیک بیکبولوٹوف سے ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ڈوبھال بشکیک میں ہونے والی تیسری ہند۔وسطی ایشیا قومی سلامتی مشیروں اور سلامتی کونسلوں کے سیکریٹریوں کی میٹنگ میں حصہ لیں گے ۔ڈوبھال کا بشکیک پہنچنے پر کرغز جمہوریہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔