احتجاج کے بعد مرادآباد کے کالج میں برقعہ پوش طالبات کو کالج میں داخلہ کی اجازت

,

   

مرادآباد (یو پی) : مرادآباد کے ہندو پوسٹ گریجویٹ کالج میں مسلم طالبات کو برقعہ پہن کر اب اجازت دیدی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں طالبات کلاس میں حجاب میں بھی بیٹھ سکیں گی ۔ قبل ازیں کالج انتظامیہ نے نئے ڈریس کوڈ کے نام پر برقعہ پہن کر آنے والی طالبات کے کالج میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی تھی جس پر طالبات چہارشنبہ احتجاج کررہی تھیں ۔ چہارشنبہ کو برقعہ پہن کر داخل ہونے سے روکنے پر طالبات نے زبردست ہنگامہ کیا تھا اور درجنوں طالبات دھرنے پر بیٹھ گیئں تھیں ۔ طالبات نے کالج انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی ۔ سماج وادی پارٹی اسٹوڈنٹس یونین کے قائدین بھی طالبات کی حمایت میں آگئے جن کی کالج پرنسپال ڈاکٹر ستیہ ورتھ سنگھ راوت کے ساتھ زبردست بحث و تکرار ہوئی ۔ کالج انتظامیہ نے اس احتجاج کے بعد طالبات کو حجاب میں آنے کی اجازت دیدی ۔