احتجاج کے متعلق غور کریں ورنہ بی جے پی اس کا فائدہ اٹھائے گی‘ عام آدمی پارٹی کا شاہین باغ پر استفسار

,

   

عام آدمی پارٹی (اے اے پی)لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے ہفتہ کے روز شاہین باغ کے مخالف سی اے اے مظاہرین سے اپنے احتجاجی دھرنے کے متعلق”غور کرنے“ پر زوردیا تاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)کو اس کاسیاسی فائدہ نہیں ہوسکے۔

نئی دہلی۔ شاہین باغ میں ہوئی فائرینگ پر عام آدمی پارٹی کا بیان جاری کرنے کے لئے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے ہفتہ کے روز ممبئی میں مخالف سی اے اے او راین آرسی سے احتجاجیوں کی دستبرداری کا حوالہ دیا۔

سنگھ نے کہاکہ ”اس کاز کے لئے جو لوگ ممبئی میں احتجاج کررہے تھے انہوں نے آج اپنا احتجاج واپس لے لیاہے۔

میرا یہ احساس ہے اس وقت مظاہرین (شاہین باغ کے)صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور سمجھیں کہ تشدد اور افرتفری پھیلاکر بی جے پی کو اس کا سیاسی فائدہ نہ ہوجائے۔

لہذا‘ آپ (شاہین باغ کے مظاہرین)اب اپنے احتجاج کے متعلق دوبارہ غور کریں“۔

شاہین باغ میں دو روانڈ ہوائی فائرینگ کے کچھ منٹوں بعد ہی چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیر اروند کجریوال نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ پر زوردیا کہ وہ دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کے حالات میں سدھار لائیں۔

کجریوال نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”دن کے اجالے میں گولیاں داغی جارہی ہیں۔

دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کے حالات ابتر ہیں۔انتخابات ائیں گے جائیں گے‘ سیاست بھی چلاتی رہی گے مگر دہلی کی عوام کے لئے لاء اینڈآرڈر میں بہتری لانے کی توجہہ مرکوز کریں“۔

اے اے پی نے الیکشن کمیشن آف انڈیاکو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس طرح کی ”مجرمانہ کارائیوں“ پر قابو پانے کے لئے فوری طور سے دہلی پولیس کمشنر اور دیگر ایجنسیوں کو ہدایت جاری کریں۔

مذکورہ پارٹی ایک ویڈیو بھی ای سی ائی کو حوالے کیاجس میں ایک گروپ مبینہ طور پر بڑے تعداد میں سریتا وہار کے قریب لوگوں کو جمع ہونے کے لئے بلارہا ہے۔

سنگھ نے دہرایا کہ الیکشن کی منسوخی کے لئے 8فبروری سے قبل بی جے پی دہلی کے حالات ”خراب“ کرنے کی منصوبہ سازی کررہی ہے

۔ سنگھ نے مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد سے ان کے اس بیان پر سوال کیاکہ حکومت شاہین باغ کے مظاہرین سے بات کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ وہ ان کے شہریت قانون کے متعلق خدشات پر صفائی دے سکیں۔

سنگھ نے کہاکہ پرساد جانتے ہیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بات چیت نہیں ہونے دیں گے۔

اروندکجریوال کے متعلق توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر سنگھ نے چیف منسٹر اترپردیش ادتیہ ناتھ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ ”فوری یوگی کو گرفتار کیاجانا چاہئے۔

وہ ذہنی طور پر وہ بیمار ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت ہے اور وہ جانتے ہیں کہ دہلی میں علاج مفت کیاجاتا ہے“۔

سنگھ نے مزیدکہاکہ مذکورہ الیکشن کمیشن کو چاہئے وہ ادتیہ ناتھ کے خلاف سخت کاروائی کرے