اخلاقیات کمیٹی کے چیرمین انتہائی بے شرم اور رویہ مضحکہ خیز

   

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں کیش فار کوئری معاملہ میں پھنسے ٹی ایم سی ایم پی مہوموئترا نے ایک بار پھر ایتھکس کمیٹی کو نشانہ بنایا ۔ انہوں نے اتوار 5 نومبر کو ایکس پر لکھا کہ کمیٹی کے پوچھے گئے سوالات سستے اور غیر متعلقہ تھے ۔ میرے پاس اس کا ریکارڈ موجود ہے ۔ ایتھکس کمیٹی کا چیرمین مضحکہ خیز اور بے شرم ہے ۔ مہوا موئترا نے مزید کہا کہ یہ جان کر میری روح کانپ رہی ہے کہ بی جے پی میرے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ یہ جاننے کے بجائے کہ میرے پاس جوتوں کے کتنے جوڑْ ہیں ، سی بی آئی اور ای ڈی کو 13000کروڑ روپئے کے کوئلہ گھوٹالہ میں اڈانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیئے ۔ دراصل مہوا موئترا نے 2نومبر کو صبح 10:50 بجے پارلیمنٹ کی اخلاقیات کمیٹی کے دفتر پہنچے تھے ۔ پوچھ گچھ کو درمیان میںچھوڑ کر مہوا تقریباً ساڑھے چار گھنٹے کے بعد غصے میں کمیٹی کے دفتر سے باہر چلی گئی ۔ انہوں نے کمیٹی چیرمین پر توہین آمیز سوالات کرنے کا الزام لگایا ۔ مہوا نے اس سلسلہ میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا ہے ۔ اس میں مہو موئترا نے یہ بھی لکھا کہ چیرپرسن ونود سونکر کا رویہ غیر اخلاقی ، نفرت انگیز اور تعصب سے بھرا ہوا تھا ۔