اداکار ارشد وارثی اور ان کی بیوی کیخلاف سیبی کی بڑی کارروائی

   

ممبئی30 مئی(یو این آئی)بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ارشد وارثی پر شیئر بازار میں سرمایہ کاری کرنے سے 5 سال تک کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے وارثی کے علاوہ ان کی بیوی ماریہ گوریٹی اور 57 دیگر لوگوں پر سیکورٹیز مارکیٹ میں کاروبار کرنے پر 1 سے 5 سال تک کی پابندی عائد کی ہے ۔ ارشد اور ان کی بیوی ماریہ پر 5-5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔اس معاملے کی تفشیش کے دوران سیبی نے اخذ کیا کہ یوٹیوب چینلوں پر گمراہ کن ویڈیو ڈالے گئے تھے ، جن میں عوام کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ ‘سادھنا براڈکاسٹ’ نام کی کمپنی کے شیئر خریدیں۔ اس سے ارشد نے 41.70 لاکھ روپے اور ان کی بیوی 50.35 لاکھ روپے کا منافع کمایا۔