ادے پور: راجستھان کے جھیلوں کے شہر ادے پور کو سیاحت کے نقطہ نظر سے بین الاقوامی سطح پر پہچان دلانے اور اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) سے عالمی وراثت تسلیم کرانے کے مطالبے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔اس سلسلے میں ایک خط دروپدی مرمو کو سونپا گیا، جو جمعرات کے روز ہوٹل ایسوسی ایشن ادے پور کے نائب صدر اور بزنس سرکل انڈیا (بی سی آئی) ٹورازم چارٹر کے صدر یشوردھن رناوت کے ہمراہ ادے پور آئی تھیں۔ اسوسی ایشن کی جانب سے یہ خط موہن لال سکھاڈیہ یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام کے دوران صدر جمہوریہ کے ذاتی معاونین کو سونپا گیا۔ایسوسی ایشن کے نائب صدر مسٹر راناوت نے کہا کہ مطالبے کے خط میں ادے پور کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی وراثتی شہر کے طور پر شناخت کرنے کی پرزور اپیل کی گئی ہے ۔ یہ خط ہوٹل ایسوسی ایشن کی طرف سے کی گئی وسیع تحقیق کا نتیجہ ہے جس کا مقصد ادے پور کی شاندار وراثت کو یونیسکو کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ادے پور کا فخر بڑھے گا بلکہ سیاحت کے شعبے میں بھی انقلابی تبدیلی آئے گی۔