ادے پور کی جھیل میں دوبارہ کشتی رانی

   

ادے پور: راجستھان میں جھیلوں کے شہر ادے پور میں میونسپل کارپوریشن کے افسران نے تاریخی پچولا جھیل میں کشتی رانی دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی۔ضلع کلکٹر اروند پوسوال نے کہا کہ موجودہ سیاحتی سیزن میں ادے پور آنے والے سیاح پچولا میں کشتی رانی کی کمی کی وجہ سے مایوس ہیں۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی کہ وہ نئے ٹھیکیدار کو جلد از جلد کام شروع کرنے کا پابند بنائے ۔میونسپل کارپوریشن کمشنر رام پرکاش نے کہا کہ پچولا میں سیلنگ ایجنسی کی میعاد 31 جولائی 2023 کو ختم ہو گئی تھی۔ اس وقت کے موجودہ نظام کے تحت انہیں پانچ ماہ کی توسیع دی گئی تھی، اس بار بھی 31 دسمبر کو مکمل ہوچکی ہے ۔ نئے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں، لیکن فی الحال ٹینڈر کے بعد کی کارروائی جیسے قانونی دستاویزات وغیرہ جاری ہیں۔