اربازخان کی تقریب نکاح کی تصاویر وائرل

   

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار ارباز خان جو میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں انہوں نے شادی کی تقریبات کی اپنے افراد خاندان کے ساتھ تصاویر شیئرکی ہیں جس میں عقد کے وقت کی تصاویر کافی مشہور ہورہی ہیں۔ اداکار نے منگل کو اپنے انسٹاگرام پر سلمان خان، سہیل خان، ارپیتا خان، الویرا خان اگنی ہوتری، آیوش شرما اور ارہان خان سمیت اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ایک خوش کن خاندان جنت ہے۔ ارباز خان نے شورا خان کے ساتھ دوسری شادی کی۔ رپورٹ کے مطابق ارباز اور شورا کی ملاقات آنے والی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ شادی کی تقریب جو اربازکی بہن ارپیتا خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی تھی اس میں سلمان خان، سہیل خان اور ان کے بچے، ارباز کے بیٹے ارہان، اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کی بیٹی راشا اور لولیا ونتور سمیت ان کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ ارباز نے پہلے ملائکہ اروڑہ سے شادی کی تھی۔ وہ 2016 میں الگ ہو ئے اور 2017 میں باضابطہ طور پر طلاق ہو ئی۔ ان کا ایک بیٹا ارہان ہے۔ ارباز نے جارجیا اینڈریانی کو بھی ڈیٹ کیا لیکن دونوں نے اسے پچھلے سال چھوڑ دیا۔