انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی سے خطاب کریں گے۔اقوام متحدہ کے 79 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں’ غزہ پر حملے‘ صدر اردغان کے ایجنڈے کا موضوع ہوں گے۔یہ صدراردغان کا جنرل اسمبلی سے 14 واں خطاب ہو گا۔ خطاب میں صدر اردغان بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملوں کے خلاف اْٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کریں گے۔ اپنی مصروفیات کے دوران وہ دیگر حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا جنرل کمیٹی اجلاس ہر سال امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقد ہوتا ہے۔ حالیہ اجلاس کمیٹی کا 79 واں اجلاس ہے اور 22 ستمبر کو “مستقبل کا سربراہی اجلاس” کے زیرِ عنوان افتتاحی نشست سے شروع ہو رہا ہے۔اجلاس سے عالمی سربراہان کے خطاب کی نشست 24 ستمبر کو شروع ہو گی۔ صدر اردغان نشست کے پہلے دن اور تیسرے نمبر پر خطاب کریں گے۔اجلاس میں 190 ممالک سے اعلیٰ سطحی شرکت متوقع ہے۔