انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں گزشتہ روز ماسکو میں روسی صدر پوٹن سے ہوئی ملاقات کی تفصیلات سے صدر ایردوان کو آگاہ کیا گیا۔ صدراردغان نے دو روز قبل انقرہ میں گوٹیرس سے بند کمرے میں ملاقات کی تھی۔گوٹیرس کل کیف میں یوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔