نئی دہلی: ملک میں اس سال ہندوستان کی آزادی کی75ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اسی کے پیشِ نظر اردو اکادمی، دہلی نے دہلی کی تاریخ و ثقافت کے عنوان سے دس خطبات پر مشتمل توسیعی خطبات کی ایک سیریز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ اطلاع آ ج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے ۔ ریلیز کے مطابق اس میں مختلف ذرائع جیسے دہلی کے تاریخی واقعات اور دہلی کی تہذیب و ثقافت کو ظاہر کرنے والے خطبات پیش کیے جائیں گے ۔ یہ خطبات یقینا نئی نسل کو دہلی کی تاریخ و ثقافت اور تہذیب و معاشرت سے واقف کرانے میں اہم ثابت ہوں گے ۔